آر ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی عمارتیں سیل
کارروائی شیرپا کالونی اور موہن پورہ کالونی میں کی گئی ،کمرشل جائیدادیں بھی شامل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر انفورسمنٹ سکواڈ نے شیرپا کالونی اور موہن پورہ کالونی میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پراپرٹی نمبر 2، 2 اے اور پلاٹ نمبر 61 پر قائم غیر قانونی عمارات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بینک الفلاح، شو روم، زیرِ تعمیر عمارت سمیت دیگر غیر قانونی کمرشل پراپرٹیز کو سیل کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ متعلقہ پراپرٹی مالکان عمران شیخ اور شیخ مسعود نے بغیر منظوری اور این او سی حاصل کیے غیر قانونی تعمیرات کر کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ۔