تاجروں کا 30دسمبر کو ایف بی آر کیخلاف احتجاج کا اعلان

تاجروں کا 30دسمبر کو ایف بی آر کیخلاف احتجاج کا اعلان

پوائنٹ آف سیل ڈیوائس لگانے کیخلاف ایف بی آئی کے دفتر کا گھیرائو کرینگےاحتجا ج سے روکا کیا گیا تو ملک بھر میں شٹر ڈائون، اجمل بلوچ اور دیگر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا ایف بی آر کی جانب سے پوائنٹ آف سیل ڈیوائس لگانے کیخلاف 30دسمبر کو بھرپور احتجاج اورایف بی آر آفس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان، روکنے کی صورت میں ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں اسلام آباد کے تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، ایف بی آر کے اہلکار تاجرون کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں، حکومت نااہل ہے، حکمرانوں میں فیصلے کرنے کی ہمت نہیں رہی، ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، سسٹم میں نیچے سے اوپر تک کرپٹ لوگ موجود ہیں، ملک میں کرپشن پر جب تک سزائے موت نہیں رکھیں گے یہ کرپشن نہیں رکے گی، بازاروں میں آکر دکانداروں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ آپکی دکان سیل ہو گئی ہے دفتر آجائیں، دفتر جانے پر بات بیس ہزار پر ختم ہو جاتی ہے، کچے کے ڈاکوؤں کی طرح تاجروں کو پکے کے ڈاکو لوٹ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں