سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پشاور میں تقریب، کورکمانڈر مہمان خصوصی
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پشاور میں امید سپیشل ایجوکیشن سکول کے زیراہتمام ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔۔۔۔
تقریب میں کور کمانڈر پشاور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ بچوں نے دلکش ٹیبلوز، ثقافتی پروگرامز اور ملی نغموں کے ذریعے اپنی خداداد صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے سکول میں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں کے تیار کردہ سائنسی، فنی اور تصویری ماڈلز کا تفصیلی معائنہ کیا۔