7ارب سے خطہ پوٹھوہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد جاری، ڈائریکٹر ایگریکلچر
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل کمشنر ریونیو سید مسعود بخاری کی زیر صدارت ڈویژنل ویٹ (گندم) کمیٹی کا اجلاس بارانی یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔۔۔۔
ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد افتخار بخاری نے اجلاس کے شرکاء کو گندم کی کاشت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم کی کل ملکی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 70فیصد سے زائد ہے۔ 7ارب روپے کی لاگت سے خطہ پوٹھوہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت انتہائی اہمیت کی حامل فصل ہے۔