یوم قائداور کرسمس پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کرسمس اور یوم قائداعظم کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ڈویژن بھر میں ایک وسیع اور مؤثر صفائی آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کا مقصد نہ صرف تہوار کی خوشیوں کو محفوظ ماحول میں منانا ہے۔۔۔
بلکہ شہر کی ہر گلی، محلہ، چرچ اور قبرستان کو صاف و شفاف رکھنا بھی ہے۔ کرسمس کیلئے گرجا گھروں کی واشنگ کی گئی ہے تاکہ عبادت گاہیں کرسمس کے تہوار کیلئے صاف و ستھری ہوں۔ مسیحی قبرستانوں کی صفائی اور ان کے آس پاس کے علاقوں سے کچرا اٹھا لیا گیا ہے، مقامی مسیحی آبادیوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے، شہری علاقوں اور بازاروں کی صفائی کی گئی ہے تاکہ کرسمس کی تقریبات اور یوم قائداعظم کی تقریبات میں شہری صحت مند ماحول میں شریک ہو سکیں۔ کرسمس اور یوم قائداعظم کی تقریبات کے بعد کے صفائی کو یقینی بنایا جائیگا۔