کوٹلی ستیاں،ٹریفک حادثہ ایک جاں بحق ،7زخمی
کوٹلی ستیاں(آئی این پی ) کوٹلی ستیاں کے قریب کوسٹر الٹ گئی ، افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق اور 7شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،کوسٹر میں 15طالبات سوار تھیں۔زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے ۔