بھینس کالونی کے رہائشی جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

بھینس کالونی کے رہائشی جدید دور  میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بھینس کالونی کے رہائشی جدید دورمیں بھی بنیادی سہولیات بجلی، سڑکوں، پختہ گلیوں، نالیوں کی سہولیات سے محروم ہیں۔

عوامی نمائندوں کی طرف سے کبھی بھی اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے، ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ بھینس کالونی کی حالت زار کی طرف بھی توجہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار اہلیان علاقہ شجاع خان،حاجی وحید لالا، محمود ظفر بھائی، محمد ظہیر، ابوبکر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں