سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 13 ملزم گرفتار

 سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 13 ملزم گرفتار

مسروقہ موٹر سائیکلز، موبائل فونز،شراب اور اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

راولپنڈی (اے پی پی) پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلز، موبائل فونز، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ نیوٹان پولیس نے سٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے چھینے گئے 2موبائل فون، موبائل فونز و مسروقہ موٹرسائیکلوں کی فروخت سے حاصل ہونیوالی رقم 42ہزار روپے برآمد ہوئی۔ صادق آباد پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کو گرفتار کر لیا، پولیس رتہ امرال پولیس نے ذاتی رنجش پر چھری اور ڈنڈوں کے وار سے شہری کو زخمی کرنیوالے 3افرادکو گرفتار کر لیا، گنجمنڈی پولیس نے دو افراد کوحراست میں لے کر 20لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے دو افراد کوحراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمدکی۔روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں