اپسما راولپنڈی ڈویژن کی باڈی تحلیل 2روز میں الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا

اپسما راولپنڈی ڈویژن کی باڈی تحلیل  2روز میں الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اپسما راولپنڈی ڈویژن کی موجودہ باڈی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ۔۔۔

 الیکشن کمیشن کی تشکیل اور انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ دو دنوں کے دوران باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فرقان چودھری سینئر نائب صدر نے بتایا کہ اپسما موجودہ باڈی اپنی آئینی تین سالہ مدت مکمل کر چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتخابی عمل ہر صورت 15جنوری 2026تک مکمل کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں