2025:کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کیخلاف مؤثر کارروائیاں
نجی ہائوسنگ سوسائٹی کو 15کروڑ، گمراہ کن تشہیر پر آٹو کمپنی کو ڈھائی کروڑ جرمانہٹریکٹر کمپنی کو 30فیصد تک اضافی ڈیزل بچت کے غیر مصدقہ دعوے پر 4کروڑ جرمانہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سال 2025کے دوران کمپٹیشن کمیشن صارفین کو گمراہ کرنے والی اور دھوکہ دہی پر مبنی تشہیری سرگرمیوں کے خلاف رئیل سٹیٹ، گھریلو کچن کی اشیاء، آٹو موبائل، تعلیم، کاسمیٹکس اور زرعی مشینری کے شعبوں میں مؤثر کارروائیاں انجام دیں اور صارفین کے تحفظ اور مارکیٹ میں منصفانہ مقابلہ کو یقینی بنایا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈیولپرز کی جانب سے گمراہ کن اشتہارات کے خلاف ایک بڑی انکوائری شروع کی گئی، میسرز کنگڈم ویلی پر غلط بیانی پر پندرہ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ گمراہ کن تشہیر پر نشاط ہنڈائی موٹرز پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ تعلیم کے شعبے میں برٹش لیسیئم (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر ٹیچرز کی ہائرنگ کے متعلق گمراہ کن اخباری اشتہار شائع کرنے پرپچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ پر 30فیصد تک اضافی ڈیزل بچت کے غیر مصدقہ دعوے پر چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔