ویمن یونیورسٹی مردان، فنانس، سینڈیکیٹ اجلاس، مالی، انتظامی فیصلوں کی منظوری

ویمن یونیورسٹی مردان، فنانس، سینڈیکیٹ  اجلاس، مالی، انتظامی فیصلوں کی منظوری

مردان (خورشید وہاب) ویمن یونیورسٹی مردان میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 18 واں اور سینڈیکیٹ کا 29واں اجلاس ہوا، وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے صدارت کی۔

 اجلاسوں میں یونیورسٹی کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طلبہ و ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اہم مالی، انتظامی اور تعلیمی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کی سہولت اور مساوی تعلیمی مواقع کے فروغ کیلئے کم پرکشش شعبہ جات کے طلبہ کیلئے 40فیصد فیس ریبیٹ کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ضرورت کی بنیاد پر سکالرشپس کے اجرا اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی بھی منظوری دی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں 28ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق ایکشن ٹیکن رپورٹ کی منظوری دی گئی، جس سے سابقہ فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ انتظامی عملے اور تدریسی اسامیوں کے لیے نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں