علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مختلف پروگراموں کی منظوری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  مختلف پروگراموں کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومنٹیز کے فیکلٹی بورڈ کا اجلاس ڈین فیکلٹی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر کی صدارت میں ہوا۔

مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی سکیم آف سٹڈیز کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔ پروگرامز میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری سائیکالوجی، چار سالہ بی ایس سائیکالوجی، بی ایس بزنس اینالیٹکس، بی ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں