آزاد کشمیر میں ٹیکنیکل اداروں کا قیام وقت کی ضرورت : قاسم نون

آزاد کشمیر میں ٹیکنیکل اداروں کا قیام وقت کی ضرورت : قاسم نون

عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے نوجوانوں میں مسئلہ کشمیر سے آگاہی ضروریقومی نصاب میں کشمیر سٹڈیز، آزاد ی کے موضوعات شامل، چیئرمین کشمیر کمیٹی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین کمیٹی و وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائم مقام صدر و سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز چودھری لطیف اکبر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ قومی نصاب میں کشمیر سٹڈیز، کشمیری ثقافت اور آزادیٔ جموں و کشمیر کے موضوعات شامل کئے جائیں، آزاد کشمیر میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے نوجوانوں میں مسئلہ کشمیر سے آگاہی ضروری ہے۔ وزیرِاعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے، کشمیری عوام درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں