اسلام آباد : جابہ، پنڈوریاں میں ماڈل قبرستان، ڈمپنگ سائٹ کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد : جابہ، پنڈوریاں میں ماڈل قبرستان، ڈمپنگ سائٹ کی منتقلی کی منظوری

ایل پی جی سٹوریج ، فلنگ پلانٹس بارے اوگرا اور حکومتی پالیسی میں وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کو اپنانے کا فیصلہ سی ڈی اے بورڈ اجلاس ،ریوائزڈ اکاموڈیشن پالیسی ،میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کے عہدے کو اپ گریڈکرنیکی منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اسلام آباد میں جابہ اور پنڈوریاں کے مقام پر ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے مقامات مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایل پی جی سٹوریج اور فلنگ پلانٹس کے حوالے سے اوگرا اور حکومتی پالیسی اور ان میں وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کو اپنانے ،آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2023میں ترامیم کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

بلڈنگ ریگولیشنز 2023میں گرین انفراسٹرکچر کے فروغ، روف ٹاپ /ورٹیکل گارڈننگ اور لینڈ سکیپنگ کے فروغ سے متعلق ترامیم ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا مشترکہ منصوبے کے ذریعے سی ڈی اے کی اپنی فیول فلنگ سٹیشنز قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ تعمیر منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات پیپرا 42Fکے تحت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈمپنگ سائٹ کے قیام کیلئے سیکٹر I-11، I-9یا کسی دوسرے مقام سے کوڑا/کچرا تلف کرنے کیلئے اسے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کے لوسر، چک بلی خان روڈ راولپنڈی میں واقع ڈمپنگ سائٹ تک منتقل کرنے ،ریوائزڈ اکاموڈیشن پالیسی ،میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کے عہدے کو اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں