مری:بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے منصوبہ تیا ر کیا جا ئے ، وقار عظیم

 مری:بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے  منصوبہ تیا ر کیا جا ئے ، وقار عظیم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ وقار عظیم نے ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) صومان خالد کے ۔۔۔

 ہمراہ واسا مری کا دورہ کیا، انہیں کشمیر پوائنٹ پر واقع ٹونلے ٹینکس پر ایم ڈی واسا مری عظیم شوکت نے شہر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ سپیشل سیکرٹری نے واسا مری کو ہدایت کی کہ پانی کے مؤثر استعمال اور بارش کے پانی کے ذخیرے کیلئے ایک جامع، مضبوط اور طویل المدتی منصوبہ تیار کیا جائے۔ تاکہ مری کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں