پنڈدادنخان، ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان سی سی ڈی ٹیم نے ٹیکسی ڈرائیور ملک مظہر ونیس کے قتل میں ملوث ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔۔۔۔
ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈھوک وینس چوران کے قریب مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں بعدازاں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت محمد ابرار اور محمد بہار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔