ریلوے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 11دکانیں مسمار

ریلوے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 11دکانیں مسمار

غیر قانونی قابضین سے 3509مربع فٹ ریلوے اراضی واگزار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے اراضی سے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز ریلوے اراضی پر قائم پختہ تعمیر شدہ کمرشل دکانوں کی شکل میں موجود تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11کمرشل دکانوں کو مسمار کر دیا گیا تاہم انسانی ہمدردی کے پیش نظر چند رہائشی و کمرشل حصوں کو جہاں خاندان رہائش پذیر تھے انہیں مکمل طور پر منہدم نہیں کیا گیا۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3509مربع فٹ قیمتی ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں