اسلام آباد، تین اشتہاریوں سمیت 8 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، تین اشتہاریوں سمیت 8 جرائم پیشہ افراد گرفتار

15لٹر شراب اور مختلف بور کے 5پستول برآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاریوں سمیت 8جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15لٹر شراب اور مختلف بور کے 5پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کارروائیاں تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ کوہسار، تھانہ ترنول اور تھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے کیں۔ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں