منہاج القرآن ویمن لیگ کا 38 واں یومِ تاسیس آج منایا جائیگا
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)منہاج القرآن ویمن لیگ کا 38واں یومِ تاسیس آج 5جنوری (سوموار) کو ملک بھر میں نہایت عقیدت، جوش و جذبے اور عزمِ نو کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس موقع پر ملک بھر میں ویمن لیگ کے زیراہتمام دعائیہ تقریبات، فکری نشستیں، سیرتِ طیبہؐ اور خواتین کے کردار پر خصوصی خطابات ہونگے۔