اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،6مشکوک افراد تھانے بند
228افراد،112گھروں، 14دکا نوں،57موٹر سائیکلوں اور16 گا ڑ یو ں کی چیکنگ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی تھانہ سمبل، تھا نہ رمنا اورتھا نہ کرپا کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنزکیے گئے ،سرچ آپریشن کے دوران 228افراد،112 گھروں،14 دکا نوں، 57موٹر سا ئیکلوں اور16 گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیاجبکہ 06مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا ۔