سوڈانی انجینئرز کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کل ہوگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کے اشتراک سے سوڈان سے تعلق رکھنے والے۔۔۔
انجینئرز کو کمپیوٹر کے ذریعے ڈیزائننگ اور جدید صنعتی ٹیکنالوجی میں خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کل نیوٹیک میں منعقد ہوگی۔تقریب میں او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چودھری بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ، نیوٹیک کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، اور پاکستان میں سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق بھی شریک ہوں گے ۔