فیسکو ٹریننگ سنٹرمیں یو ٹی ایس پروموشن کلاس کی اختتامی تقریب

فیسکو ٹریننگ سنٹرمیں یو ٹی ایس پروموشن کلاس کی اختتامی تقریب

انسانی وسائل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اقدامات جاری :غلام مجتبیٰ

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)فیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں اپر ٹیکنیکل سٹاف (یو ٹی ایس) کی پروموشن کلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں لائن سپرنٹنڈنٹ ون اور سب سٹیشن آپریٹر ون کو سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کے عہدے پر ترقی کے لیے جدید تکنیکی، انتظامی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل (ہیومن ریسورسز) فیسکو غلام مجتبیٰ تھے جبکہ کمپنی سیکرٹری فیسکو مظفر عباس نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل ٹریننگ سینٹر سجاد حیدر اعوان اور انسٹرکٹرز بھی موجود تھے ۔ڈی جی (ایچ آر) فیسکو غلام مجتبیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیسکو اپنے انسانی وسائل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی محض عہدے کی تبدیلی نہیں بلکہ ذمہ داریوں میں اضافے کا نام ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے والے ملازمین اپنے فرائض دیانت داری، محنت اور لگن سے انجام دیں گے ۔

چیف گیسٹ کمپنی سیکرٹری فیسکو مظفر عباس نے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی (ایچ آر) فیسکو غلام مجتبیٰ، کمپنی سیکرٹری فیسکو مظفر عباس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آر ٹی سی سجاد حیدر اعوان نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ملازمین میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں