جی سی یو میں انٹرپرینیورشپ ایکسپو، کاروباری آئیڈیاز کی نمائش

 جی سی یو میں انٹرپرینیورشپ ایکسپو، کاروباری آئیڈیاز کی نمائش

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم،ریاض فتیانہ ، ڈاکٹر رابعہ منیر کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)یونیورسٹی کمیونٹی کالج، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں طلبہ میں ہنر مندی، خود روزگاری اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انٹرپرینیورشپ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو کا مقصد نوجوانوں میں کاروباری سوچ کو اجاگر کرنا اور انہیں عملی مہارتوں کے ذریعے مستقبل کے کاروباری مواقع کے لیے تیار کرنا تھا۔تقریب میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ محمد ثاقب خان چدھڑ، رکن قومی اسمبلی محمد ریاض فتیانہ اور کنیئرڈ کالج لاہور کے شعبہ کیمسٹری سے ڈاکٹر رابعہ منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ایکسپو کے دوران یونیورسٹی کمیونٹی کالج کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے طلبہ و طالبات نے مختلف کاروباری آئیڈیاز، ہنر پر مبنی منصوبے اور سٹارٹ اپ ماڈلز پر مشتمل سٹالز لگائے ، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔ طلبہ کی جانب سے فوڈ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، ہینڈی کرافٹس، ٹیکنالوجی بیسڈ آئیڈیاز اور دیگر جدید کاروباری منصوبے پیش کیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤفِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہنر مند اور خود کفیل نوجوان ناگزیر ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں