اٹک، بازی لگا کر کتوں کی لڑائی کروانے والا گروہ گرفتار
اٹک (اے پی پی) اٹک پولیس نے بازی لگا کر کتوں کی لڑائی کروانے والا گروہ گرفتار کر لیا، تھانہ فتح جنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
کولیار کے مقام پر کتوں کی لڑائی پر قماربازی کروانے میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران آرگنائزر جمال علی ولد قمر زمان سکنہ نکو، ضلع راولپنڈی کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا،دیگر گرفتار ملزمان میں زوہیب، تجمل ، ضمیر ، آصف، جمیل اور ریاض شامل ہیں ۔