طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ شوہر ، ساتھی سمیت گرفتار

طلائی زیورات چرانے والی گھریلو  ملازمہ شوہر ، ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ماہ قبل گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو اس کے شوہر اور ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔

 زیر حراست افراد سے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 لاکھ روپے برآمد ہوئی، ملزمہ اپنی ساتھی کے ہمراہ گھر میں کام کاج کے بہانے داخل ہوئی اور اپنا فرضی اور جھوٹا نام مالک مکان کو بتایا، ملزمہ طلائی زیورات چرا کر روپوش ہو گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں