خیبرپختونخوا ،پیپر لیس اور کیش لیس فوڈ انسپکشن کا عملی طور پر آغاز
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں فوڈ انسپکشن کے نظام کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرتے ہوئے۔۔۔
FRAIMS (Food Quality Real-time Audit and Inspections Monitoring System) کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا ہے ۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق FRAIMS کی باقاعدہ منظوری فوڈ اتھارٹی بورڈ نے دے دی ہے ، جس کے بعد صوبہ بھر میں پیپر لیس اور کیش لیس فوڈ انسپکشن کا عملی طور پر آغاز کر دیا گیا ہے ۔ نئے نظام کے تحت فیلڈ میں تعینات فوڈ سیفٹی اہلکار انسپکشن کے دوران باڈی وورن کیمرے اور جدید ڈیجیٹل آلات کا استعمال کریں گے ۔