ریسکیو 1122مری کی مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
مری( نمائندہ دنیا)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے مطابق مری کے مختلف علاقوں سے ملحقہ قیمتی جنگلات، گزارہ فارسٹ اور ملکیتی رقبہ سمیت شملاتی رقبہ پر آگ لگنے کے واقعات کی نشاندہی ہوتے ہی۔۔۔
فوری قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات گزارہ فارسٹ کے اہلکاروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت اور مربوط کارروائیاں جاری ہیں،اہلکاروں کی جانب سے مقامی آبادی کے تعاون سے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں آگ بجھانے کے لیے پیدل رسپانس کے ساتھ ساتھ قیمتی جنگلات، قدرتی وسائل، جنگلی حیات اور قریبی آبادیوں کو بڑے نقصان سے محفوظ کیا جارہا ہے ۔