کچہری چوک اپ گریڈیشن منصوبہ ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کچہری چوک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی وجہ سے مختلف ضلعی دفاتر میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔
بعض دیگر سرکاری دفاتر کیساتھ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس راولپنڈی کی بلڈنگ بھی متاثر ہے اور بلڈنگ کا فرنٹ گرانے کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے تمام محکموں کے آنے والے عملے کو کہا گیا ہے کہ صرف انتہائی ضروری کام کے سلسلے میں تشریف لائیں۔