ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ایم ڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر ملیہ پارک میں سجاوٹ اور خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے حوالے سے۔۔۔
اقدامات اور پودوں پھولوں کو سردی سے بچانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں، پارکوں میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی سے سجی فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔