خیبر پختونخوا ، غیر قانونی میڈیکل سٹورز ، غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت خلیق الرحمان نے صوبہ بھر میں غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے۔۔۔
اور غیر معیاری و جعلی ادویات کی خرید و فروخت کے خلاف فوری طور پر مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔یہ اہم فیصلے محکمہ صحت کے کمیٹی روم میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے ، جس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت نے کی۔