چیئرمین سینیٹ سے سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ،تعاون بڑھانے کا عزم

چیئرمین سینیٹ سے سیو دی  چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر کی  ملاقات ،تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سیو دی چلڈرن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔۔۔

پاکستان میں بچوں اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے جاری پروگرامز بارے آگاہ کیا اور آئندہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بچوں کے حقوق کے فروغ اور بنیادی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے میں سیو دی چلڈرن پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہا۔ فریقین نے بچوں اور کمزور آبادیوں کی فلاح و تحفظ کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں