ایران میں بیرونی مداخلت کھلی جارحیت خطے کیلئے خطرہ ،پاکستان فلاح پارٹی

ایران میں بیرونی مداخلت کھلی جارحیت  خطے کیلئے خطرہ ،پاکستان فلاح پارٹی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین آفتاب عظیم بخاری نے ایران کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 عالمی طاقتیں خطے کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ایران میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کا حق صرف ایرانی عوام کو ہے ، بیرونی مداخلت کھلی جارحیت اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ خطے کے ممالک کو باہمی اتحاد اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی ہوگی تاکہ ایک اور تباہ کن جنگ کو روکا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں