شہر میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

شہر میں صفائی مہم تیزی سے جاری  ہے ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مؤثر، منظم اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

 راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی حدود میں شامل تمام شہری و دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنا رہی ہے ، جبکہ عوام میں صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی مستقل طور پر جاری ہے ۔ رحیم آباد میں دکھایا گیا کوڑا کرکٹ کینٹ ایریا میں ، پیر ودھائی موڑ پر دکھایا گیا ڈمپ سی ڈی اے کی حدود میں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں