مری ،ضلعی الیکشن کمشنر آفس مسیاڑی میں سول ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ
مری(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی کی ہدایت پر ضلعی الیکشن کمشنر آفس مسیاڑی میں سول ڈیفنس کی بنیادی تربیت پر مشتمل ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کے دوران شرکاء کو بیسک فائر فائٹنگ اور فرسٹ ایڈ سے متعلق عملی و نظریاتی تربیت فراہم کی گئی جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر مدد کو یقینی بنانا تھا ۔