سال گزرگیا،چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرکی تعیناتی نہ ہوسکی

سال گزرگیا،چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرکی تعیناتی نہ ہوسکی

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمیں کسی نام پراتفاق نہ ہونے پرمعاملہ تعطل کاشکارچیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرکی مدت ملازمت 14جنوری2025کوختم ہوچکی

اسلام آباد(خاورنوازراجہ)آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حل نہ ہو سکا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور قائد حزبِ اختلاف تاحال نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں کر سکے ، جس کے باعث معاملہ تعطل کا شکار ہے ۔آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت 14 جنوری 2025 کو ختم ہو چکی ہے لیکن تاحال نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ عبوری آئین ایکٹ 1974 کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر قائد حزبِ اختلاف سے مشاورت کے بعد تین نام وزیراعظم پاکستان وچیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل کوارسال کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان ان تین ناموں میں سے کسی ایک کی منظوری دے کر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج، گریڈ 12 یا اس سے اوپرکے ریٹائرڈ سول سرونٹ کو تعینات کیا جا سکتا ہے ،چیف الیکشن کمشنر کی مدت مکمل ہونے کے بعد 45 دنوں میں تعیناتی ہونا لازم ہے لیکن آزادکشمیر میں 1 سال گزر گیا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں