شہید بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ،4شعبوں کے ڈین کاتقررنہ ہوسکا
سرجری، میڈیسن، نرسنگ، ڈینٹسٹری کے ڈین کیلئے پمزسے اعزازی فیکلٹی مانگی تھی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں اعتراضات کے بعد ڈین تقرر کی منظوری روک دی گئی
اسلام آباد (ایس ایم زمان )شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے اعتراضات کے بعد پمز کے پروفیسرز کی یونیورسٹی کے چار شعبوں کے ڈین تقرری کی منظوری روک دی ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چار شعبے بغیر ڈین کے کام کررہے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سرجری و میڈیسن سمیت اہم شعبوں کے ڈین کی اسامیاں خالی ہیں ،شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے مستقل فیکلٹی کی تقرری کی بجائے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کو اعزازی طور پر فیکلٹی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ سرجری، شعبہ میڈیسن، نرسنگ اورڈینٹسٹری میں ڈین کی اسامیاں خالی ہیں۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے فیکلٹی کی کمی پوری کرنے کے لیے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بطور اعزازی فیکلٹی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے ، پمز ہسپتال نے ڈین شعبہ سرجری کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز نیازی ، پروفیسر عاطف انعام شامی اور پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین کے ناموں کا پینل، ڈین میڈیسن کے لیے پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر، ڈاکٹر قاسم بٹر اور ڈاکٹر عظمی رشید کا پینل ، ڈین نرسنگ کے لیے ڈاکٹر عائشہ عیئسانی، ڈاکٹر ناہید فاطمہ اور ڈاکٹر نزہت یاسمین کے ناموں کا پینل، اور ڈین ڈینٹسٹری کے لیے ڈاکٹر شہاب الدین، ڈاکٹر اویس درانی اور ڈاکٹر نعمان نور کے ناموں کا پینل بھجوایا ہے ۔