سوڈانی طلبا کو تربیتی کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
اسلام آباد(خصوصی رپوٹر)سوڈانی طلبا کےلیےنیوٹیک میں خصوصی تکنیکی تربیتی پروگرام کے بعد سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہوا۔۔۔
جس میں 20سوڈانی انجینئر زکو مشترکہ طور پر کامسٹیک اور نیوٹیک یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔ ان طلبا نے CAD\\CAM\\CNCآپریشنز اور مشین بلڈنگ کوسسز مکمل کئے۔ پاکستان میں سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد صدیق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ نیوٹیک اور کامسٹیک کو سراہا۔ اور اعلیٰ معیار کی تکنیکی تربیت فراہم کرنے میں نیوٹیک کی کوششوں کی تعریف کی۔