مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ،پختون سٹوڈنٹس کونسل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پختون سٹوڈنٹس کونسل قائداعظم یونیورسٹی کے چیئرمین انعام ترین نے کہا ہے کہ ہوسٹل اور رہائش کی سہولت طلباء کا حق ہے ، حکومت یونیورسٹی کو نئے ہاسٹلز کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کرے۔۔۔
جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار تنظیم کے نائب صدور داد اللہ، فاطمہ و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں چودہ ہزار سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں سے صرف 15سو طلباء کو ہاسٹل کی سہولت حاصل ہے جبکہ باقی طلباء و طالبات یونیورسٹی کے گردونواح میں واقع کچی آبادیوں میں مقیم ہیں۔