مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات ،یکجہتی کا اظہار

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایرانی  سفیر سے ملاقات ،یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ ناصر عباس کی سربراہی میں جمہوری اسلامی ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ وفد نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔۔۔

وفد نے علی خامنہ ای ، اسلامی حکومتِ ایران اور شجاع و غیور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔وفد نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں فسادات اور پرتشدد مظاہروں کی پشت پناہی، رجیم چینج کی مذموم کوششوں، حملے کی دھمکیوں اور ظالمانہ معاشی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی سامراجی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امتِ مسلمہ ہر محاذ پر مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور خطے میں امن، خودمختاری اور مزاحمتی قوتوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں