جماعت اسلامی کا اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کو چیلنج کرنیکا اعلان

 جماعت اسلامی کا اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کو چیلنج کرنیکا اعلان

حکومت نے ہار دیکھتے ہوئے بدنیتی پر مبنی آرڈیننس جاری کیا ،نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے بلدیاتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہاہے کہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے ، آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی کے کئی بلدیاتی امیدوار بلامقابلہ بھی جیت گئے ہیں حکومت نے ہار دیکھتے ہوئے بدنیتی پر مبنی آرڈیننس جاری کیا ہے ۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے عامر نواز کے ہمراہ جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنا اسلام آباد کے شہریوں کے ساتھ دشمنی ہے۔

کل آرڈیننس پبلک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کی فضا پیدا کردی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے ہیں ۔ 2024میں یونین کونسل کی تعداد 125کردی گئے مگر الیکشن نہیں کروائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے بعد ایم سی آئی کو ختم کردیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق الیکشن کروائے اور الیکشن کو ملتوی نہ کیا جائے ، الیکشن ملتوی کئے گئے تو اسلام آباد میں بھر پور احتجاج ،دھرنہ بھی دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں