پہلا پاکستان پالیسی ڈائیلاگ آج ،اسحاق ڈار مہمان خصوصی ہونگے

 پہلا پاکستان پالیسی ڈائیلاگ آج ،اسحاق ڈار مہمان خصوصی ہونگے

عملی اصلاحات، ترقی پسند پالیسی اقدامات،ادارہ جاتی استحکام کی ضرورت پر غور ہوگا

اسلام آباد(نامہ نگار)پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) اور کارپوریٹ پاکستان گروپ کے تعاون سے پہلا پاکستان پالیسی ڈائیلاگ آج اسلام میں ہوگا۔ ڈپٹی وزیر اعٖظم ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ڈائیلاگ عوامی اور نجی شعبے کے درمیان تعمیری گفتگو کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ ڈائیلاگ میں عملی اصلاحات، ترقی پسند پالیسی کے اقدامات اور ادارہ جاتی استحکام کی ضرورت پر غور ہوگا۔ڈائیلاگ کا موضوع  Correcting Course: Pakistan\'s Economic Reset   ہے ۔ ایونٹ کے بانی شراکت دار وزارتِ تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بینک الفلاح، بینک اسلامی اور نٹ شیل گروپ کا تعاون حاصل ہوگا۔ احسن اقبال، سینیٹر اورنگزیب ،وفاقی وزرا مصدق ملک، محمد علی شرکت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں