پنجاب بلدیاتی ایکٹ، عوام نے مسترد کر دیا، غلام احمد عباسی
مری (نمائندہ دنیا) پنجاب بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے اس کو عوام نے مسترد کر دیا عوام ایسے ایکٹ کو تسلیم نہیں کرتے صوبائی اسمبلی اس ایکٹ کو فوری ختم کر کے عوامی اختیارات کے تحت نیا بل لائے۔
ان خیالات کا اظہار غلام احمد عباسی امیر جماعت اسلامی ضلع مری نے جی پی او چوک میں عوامی ریفرنڈم کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عوامی رائے کیلئے ڈاکخانہ چوک اور مال روڈ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور اس ایکٹ کو یکسر مسترد کر دیا۔