اسلام آبادمیں سرچ آ پریشن،40مشکوک افراد تھانے منتقل

اسلام آبادمیں سرچ آ پریشن،40مشکوک افراد تھانے منتقل

1096 افراد، 116دکانوں،41گیسٹ ہاؤسز ،662گاڑیوں کی چیکنگ

  اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ، سرچ آپریشن کے دوران 1096افراد، 585 گھرانوں، 116دکانوں،41 گیسٹ ہاؤسز، 585 موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 40مشکوک افراد اور 24موٹرسائیکلوں کوتھانے منتقل کیا گیا،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو مو ٔثر بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں