سی ڈی اے ٹیلنٹ ہنٹ T20ٹورنامنٹ3مارچ سے شروع
اسلام آباد کے ٹاپ8کلب شرکت کرینگے ، فائنل 15مارچ کو ہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے ٹیلنٹ ہنٹ رمضان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز تین مارچ سے ہوگا۔ مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اسلام آباد کے تمام زونز کے ٹاپ آٹھ کلبوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا اور ہر ٹیم چار چار میچز کھیلے گی۔پول اے میں منسٹر الیون، I-8 آصف میموریل، G-10جنون، G-8واریئرز اور G-9الیون سٹار شامل ہیں جبکہ پول بی میں چیئرمین سی ڈی اے الیون، G-7 لکی سٹار، F-11 غوری، G-6 شیر پاؤ اور F-8 جے جے شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، F-7 نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اور G-7 بھٹو کرکٹ گراؤنڈ پر ہو گا۔ F-7کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے تمام میچز براہ راست یوٹیوب اور سی ڈی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیلی کاسٹ ہونگے ۔ روزانہ کی بنیاد پر دو میچز کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 15مارچ کو F-7کرکٹ گراؤنڈ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائیگا۔