کمشنرراولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس، ویلیج کمیٹیز فعال کرنیکی ہدایت

 کمشنرراولپنڈی کی زیر صدارت  اجلاس، ویلیج کمیٹیز فعال کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں کمشنر راولپنڈی نے ڈویژن بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ویلیج کمیٹیز کو دوبارہ فعال کیا جائے ، جہاں کمیٹیاں قائم نہیں وہاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں، تمام اضلاع میں ریسکیو، سول ڈیفنس، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشترکہ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جا ئے ،رمضان بازاروں کی سکیورٹی مزیدسخت ، بس سٹینڈز، ہوٹلز، ہسپتالوں اور ہاسٹلز کی مکمل سکیننگ یقینی بنائی جا ئے ، موٹر سائیکلوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن مہم تیز کی جائے ۔ ہسپتالوں میں ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنائی جائے ، انہوں نے کہا جو ڈاکٹرز مریضوں کو ادویات باہر سے خریدنے پر مجبور کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں