مری ،مویشی چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

مری ،مویشی چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

مری (نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر تھانہ پتریاٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث ملزم عتیق الرحمن کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے 16 بکریاں مالیتی تقریباً 7لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لی گئیں۔ تھانہ پتریاٹہ پولیس نے مقدمہ نمبر 39/26 بجرم 379/411تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں