عالمی مذہبی شخصیت کے انتقال پر احتجاج گرفتار ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے عالمی مذہبی شخصیت کے انتقال پر احتجاج کے معاملہ میں گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے گرفتار 48ملزمان عدالت میں پیش کرتے ہوئے، دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزمان کیخلاف دہشت گردی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔