اتحا د امت فورم کا 6مارچ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
امریکی سفیر ملک بدر ،کراچی میں فائرنگ کے ذمہ داران کو سزا دی جائے ،مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) اتحاد امت فورم کے قائدین نے 6مارچ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے اندر جوانوں کے وحشیانہ فائرنگ کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے ، بے گناہ اسیران پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات فلور ختم کر کے ان کو جلد رہا کیا جائے ، امریکہ اسرائیل کی جانب سے ہمسایہ اسلامی ملک ایران پر حملہ ،رہبر معظم اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں جو امریکہ کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں ، ا ن خیالات کا اظہار اتحاد امت فورم میں شامل شیعہ و سنی جماعتوں کے قائدین محمد تقی، علامہ نقی ہمدانی، سید شیرازی، علامہ علی بنیامین نقوی، علامہ یزدان حیدر، ڈاکٹر عابد حسین و دیگر نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔