آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 2پروڈکشن یونٹس سیل
نانگی اور جاتلاں کے بازاروں میں بیکرز، جنرل سٹورز، فروزن فوڈز کی جانچ پڑتال
مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو معیاری، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوشکی فراہمی کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عدنان علی نقوی کی سربراہی میں آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نانگی اور جاتلاں کے بازاروں میں کارروائیوں میں بیکرز، جنرل سٹورز، فروزن فوڈز اور سموسہ پکوڑا شاپس کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی، صفائی کے ناقص انتظامات، معیار اور SOP\'sکی خلاف ورزی کرنے پر فوڈ ایکٹ کے سیکشن 22،29 اور 33کے تحت 2پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا، اور متعدد FBO کو مجموعی طور پر 22,000 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے ۔