بستر پر پیشاب نکلنے پر 10سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں مالک نے 10سالہ گھریلو ملازم کو رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکلنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق محمد شیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی شیخ دائم کے پاس چھ ہزار پر گھریلو ملازم ہوں، رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکل گیا جس پر شیخ دائم نے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بناکر دیوار سے ٹکریں مروائیں اور کمرے میں بند کردیا۔